15 نومبر 2011 - 20:30

یمن کے ڈکٹیٹر نے اقتدار سے کنارہ کشی کے لئے تین مہینوں کی مہلت کی شرط رکھی ہے۔

ابنا: علی عبداللہ صالح نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز پر دستخط کرکے وہ حکومت اور اقتدار سے کنارہ کشی اختیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تین ماہ کے عرصے میں اقتدار سے ہٹنے کے لئے تیار ہیں۔قابل ذکر ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز میں کہا گيا ہےکہ علی عبداللہ صالح کو اقتدار سے ہٹنے کی صورت میں قانونی تحفظ دیا جائے گا۔ یمن کے عوام ہرروز مظاہرے کر کے علی عبداللہ صالح کی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یمن کے عوام علی عبداللہ صالح اور اس کی ڈکٹیٹر حکومت کے کارندوں کو قانونی تحفظ دئےجانے کے بھی مخالف ہیں۔ عوام نے خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز کو ڈکٹیٹر کے فائدہ میں قرار دیا ہے۔...........

/169